جسٹس زاہد حسین نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

منگل 1 جنوری 2008 15:33

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) جسٹس سید زاہد حسین نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب خالد مقبول نے ان سے حلف لیا۔گورنرہاوٴس لاہور میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے ججزاور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔پنجاب کے ضلع نارووال سے تعلق رکھنے والے جسٹس سید زاہد حسین لاہور ہائی کورٹ کے37ویں چیف جسٹس ہیں۔

(جاری ہے)

لاہو ر ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس افتخار حسین چوہدری مدت ملازمت پوری ہونے 31دسمبر کو ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔جسٹس سید زاہد حسین1972میں وکالت کے پیشے سے منسلک ہو ئے ، انہیں 1998 میں لاہو ر ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج اور19 مئی1999کو مستقل جج مقرر ہوئے۔جسٹس سید زاہد حسین لاہور ہائیکورٹ کے بینکنگ کورٹ ،کمپنی جج اور ممبر الیکشن ٹریبونل کے طور پربھی کام کرتے رہے ہیں ۔جسٹس سید زاہد حسین نے لاہو ر ہائیکورٹ رولز کمیٹی ، چیئرمین انرولمنٹ کمیٹی آف پنجاب بار کونسل ،چیئر مین فار انرولمنٹ آف ایڈووکیٹس ان سپریم کورٹ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔