ضلع سوات کے علاقوں مٹہ اور کبل میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اٹھائیس عسکریت پسند گرفتار کرلئے، چار باغ کے علاقے الہ اباد میں طاقتور بم ناکارہ بنادیا گیا

منگل 1 جنوری 2008 14:57

سوات ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) ضلع سوات کے علاقوں مٹہ اور کبل میں سیکیورٹی فورسز نےسرچ آپریشن کے دوران اٹھائیس عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برٕآمد کرلیا ہے۔جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چار باغ کے علاقے الہ اباد میں سڑک کے کنارے نصب طاقتور بم ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ ۔ مٹہ کے علاقے بامہ خیلہ میں فورسز کےآپریشن کے دوران اٹھائیس شدت پسند گرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر کبل میں مکمل کرفیو نافذ ہے جبکہ مٹہ میں دوپہر بارہ سے شام سات بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی ہے۔ ضلع سوات کے دیگر علاقوں میں صبح سات بجے سے سام سات بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی ہے۔ ادھر پیوچار اور شور میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فورسز کی گولہ باری جاری ہے۔ تاہم اس کارروائی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔ جبکہ شکر درہ سے ایک اہم عسکری کمانڈر متین خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :