محرم میں سکیورٹی کےلئے رینجرز اورفوج کو طلب کیا جاسکتاہے، ضلعی ناظم لاہور

منگل 1 جنوری 2008 14:57

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) ضلعی ناظم لاہورمیاں‌عامر محمود نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر ضرورت پڑنے پر سکیورٹی کےلئے رینجرز اور فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے تاہم پولیس ہی امن وامان کی صورتحال قابو میں‌رکھنے کی ذمہ دار ہو گی ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کےدوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ اور امن اومان برقرار رکھنے کےلئے اصر باغ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس میں‌ریسکیو ، واپڈا اور واسا سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہوں‌گے ۔