کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں معمولات زندگی بحال ہو گئے

منگل 1 جنوری 2008 14:55

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں منگل کے روز سابق وزیر اعظم پاکستان بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد معمولات زندگی بحال ہو گئے تاہم کاروباری مراکز مارکیٹیں اور دیگر ادارے فعال ہوئے اور سرکاری دفاترمیں ملازمین کی حاضری معمول پر آگئی منگل کے روز بازاروں میں شہری اشیاء خوردونوش اور دیگر سامان کی خریداری میں مصروف رہے جبکہ پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں موجود تھی اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے یا ممکنہ تخریب سے نمٹنے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے کوئٹہ سمیت قلات خضدار تربت پنجگور لسبیلہ حب نصیر آباد جعفر آباد ڈیرہ اللہ یار ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد پشین چمن لورالائی قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ مسلم باغ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں معمولات زندگی معمول کے مطابق تھے جبکہ صوبے بھر میں وزارت داخلہ کی طرف سے سیکورٹی پلان پر عملدرآمد جاری ہے کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے دستے سارا دن معمول سے زیادہ گشت پر معمور رہے ۔