38سال میں مسلم لیگ کے 9دھڑے،پیپلزپارٹی بھی4گروہوں میں تبدیل

منگل 1 جنوری 2008 14:55

جلالپوربھٹیاں(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) پاکستان مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے 38سال میں9دھڑے بن چکے ہیں اور ہرکوئی اپنی مسلم لیگ کو اصل اورقائداعظم کا وارث قرار دیتا ہے، رپورٹ کے مطابق1906ء سے قیام پاکستان کے بعد 1970تک ایک ہی مسلم لیگ رہی لیکن بعدازاں وقت کے ساتھ دھڑے بنتے گئے، 1970 ء کے انتخابات میں پہلی بار مسلم لیگ تین دھڑوں میں تقسیم ہوگئی اس کے بعد ہرانتخابات میں مزیددھڑے بنتے گئے اور اس وقت تقریباً نو دھڑے بن چکے ہیں، مسلم لیگ کنونشن، مسلم لیگ کونسل، مسلم لیگ قیوم گروپ، مسلم لیگ ن ، مسلم لیگ ق ، مسلم لیگ ج، مسلم لیگ فنکشنل گروپ، مسلم لیگ ضیاء گروپ، مسلم لیگ جناح جبکہ مسلم لیگ کی دیکھا دیکھی پیپلزپارٹی میں بھی چار دھڑے بن گئے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین، پیپلزپارٹی پیٹریاٹ، پیپلزپارٹی شیرپاؤ اورپیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :