امارات کے سفیراوربھارتی وفدکی آصف زرداری سے ملاقات،خلیفہ بن زیداورمنموہن سنگھ کا تعزیتی پیغام

منگل 1 جنوری 2008 14:55

نوڈیرو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور متحدہ عرب امارات کے سربراہ خلیفہ بن زید النہیان نے محترمہ بینظیربھٹو کی شہادت پر آصف زرداری سے تعزیت کی ہے ، بھارت وزیراعظم منموہن سنگھ اوربھارتی ہائی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے تعزیتی پیغام بھارتی ہائی کمشن کے ایک وفد نے بھٹو ہاؤس نوڈیرومیںآ صف زرداری سے ملاقات میں پہنچایا،ملاقات میں بھارتی وفد نے بینظیرکی شہادت پر آصف زرداری سمیت پوری پاکستانی قوم سے اظہاریکجہتی کیا، بعدازاں متحدہ عرب امارات کے سفیر شیخ علی محمدشمسی نے آصف زرداری سے بھٹو ہاؤس جا کرتعزیت کی اوریو اے ای کے بادشاہ خلیفہ بن زید النیہان کا تعزیتی پیغام پہنچایا، دوسری طرف ملک بھر سے پیپلزپارٹی ودیگرجماعتوں کے رہنماؤں اور عوام کی ایک بڑی تعداد کا آصف زرداری سے تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے منگل کے روز بھی بڑی تعدا د میں لوگوں نے بھٹو ہاؤس نوڈیرو جاکر بینظیر کی شہادت پر آصف زرداری سے تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :