پاکستان اور بھارت کی جانب سے دو طرفہ سمجھوتے کے تحت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ۔۔۔ فہرستوں کا تبادلہ اسلام آباد اور نئی دہلی میں ایک ساتھ کیا گیا ، ترجمان دفتر‌خارجہ محمد صادق

منگل 1 جنوری 2008 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) پاکستان اور بھارت نے دو طرفہ سمجھوتے کے تحت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے جوہری تنصیبات کی فہرستوں‌کا تبادلہ نئی دہلی اور سلام آباد میں ایک ساتھ کیا ۔ پاکستان اور بھارت جوہری تنصیبات اور سہولتوں پر حملہ نہ کرنے کے سمجھوتے کے تحت ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں ۔ اس سمجھوتے پر اکتیس دسمبر انیس سو اٹھاسی کو پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں نے دستخط کئے تھے