کینیا کے سیاسی لیڈر اختلافات پرامن طریقے سے حل کریں۔بان کی مون

منگل 1 جنوری 2008 12:57

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے کینا میں الیکشن کے بعد ہونے والے فسادات پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے تمام فریقین اور سیکورٹی فورسز سے صبر اور برداشت کی اپیل کی ہے ، ایک بیان میں بانکی مون نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کااظہار کیاہے انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں اورلیڈروں سے اپیل کی کہ اختلافات کو پُر امن طریقے سے حل کریں واضح رہے کہ صدر موائی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد فسادات میں اب تک 185سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔