شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی مکمل فہرست جاری نہیں کی

منگل 1 جنوری 2008 12:57

پیانگ یانگ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) شمالی کوریا نے ہتھیاروں کے خاتمے کے بارے میں عالمی طاقتوں اور امریکہ کے کیساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے تحت اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی مکمل فہرست جاری نہیں کی شمالی کوریا نے 2006ء میں ایٹمی دھماکے کیے تھے اورگزشتہ سال فروری میں امریکہ چین جنوبی کوریا اورجاپان کے مذاکراتی امداد کے بدلے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور 2007ء کے اندر اسکی مکمل تفصیل فراہم کرنے سے اتفاق کیاتھا ، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایاکہ شمالی کوریا نے ڈیڈلائن گزرنے کیباوجود تفصیلات فراہم نہیں کی اور امریکہ جنوبی کوریہ اور جاپان نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں شمالی کوریا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کی مکمل فہرست جلدازجلد فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :