جمعیت علماء اسلام (ف) کے سابقہ ضلعی وتحصیل اور مقامی عہدیداروں کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

منگل 1 جنوری 2008 12:56

صوابی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سابقہ ضلعی وتحصیل اور مقامی عہدیداروں نے پاکستان مسلم لیگ (نوازگروپ) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے یہ اعلان یہاں ضلعی صدر پی ایم ایل این افتخار احمدخان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری حاجی دالدار خان اُمیدوارو پی ایم ایل صوابی ون سٹی صدر محمد علی اور حاجی سید جوہرخان کی موجودگی میں ایک کانفرنس میں کیا پی ایم ایل این میں شمولیت کرنے والوں میں حافظ عبدالمنعم قاری فاروق شاہ ، حافظ فضل سبحان ، حافظ حامد علی ، حافظ میر زمان ، قاری مظاہر شاہ، حافظ طاہر خان ،مولانا مقصود ، قاری فیقر زادہ ، قاری یاسر نوید اور نعیم خان وغیرہ شامل ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نے بتایا ہے اور اسکو مسلم ہی بچائے تحریک پاکستان میں مسلم لیگ کے ساتھ علماء حق نے کردار ادا کیا ہے علماء کرام کی جدوجہد کی وجہ سے تحریک پاکستان کامیاب ہوا تھا اب بھی مسلم لیگ نو ازگروپ کے ساتھ علماء کرام کے مشترکہ جدوجہد سے ملک بچے گا ہمارا مسلم لیگ(ن) کے ساتھ نظریاتی وخاندانی وابستگی ہے مسلم لیگ(ن) کے تمام امیدواروں کی کامیابی کیلئے عملی کردار ادا کریں گے اس وقت نوازشریف مسلم لیگ حقیقی اپوزیشن ہے صدر پرویزمشرف کے خاتمے تک ہم اپنا کردار اد کرتے رہیں گے اس موقع پر ضلعی رہنماؤ افتخار احمد خان ایڈووکیٹ اور حاجی دلدار خان نے علماء کرام کامسلم لیگ(نواز) میں شمولیت کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ نے ملک میں اسلامی نظام اور جمہوریت کے فرو غ کیلئے عملی کام کیا جبکہ اس ملک کو میاں نوازشریف نے ایٹمی قوت بنا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :