صوابی موٹروے انٹرچینج پر نامعلوم ڈاکوؤں نے پشاور ائرپورٹ سے صوابی آنے والے حاجیوں کے قافلے کو لوٹ لیا

منگل 1 جنوری 2008 12:54

صوابی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) صوابی موٹروے انٹرچینج پر نامعلوم ڈاکوؤں نے پشاور ائرپورٹ سے صوابی آنے والے حاجیوں کے قافلے کو لوٹ لیا ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل سیٹ چھین کر فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شب ڈیڑھ بجے صوابی کے معروف کیفے کے مالک حاجی مصری خان حج ادائیگی کے بعد چھ گاڑیوں کے قافلے میں صوابی آ رہے تھے کہ انبار صوابی موٹروے انٹرچینج پر نامعلوم کار سواروں نے روڈ پر سیڑھی اور پتھر رکھ کر ان کو روکا ملزمان نے چادریں اوڑھ رکھی تھیں اور کلاشنکوف سے مسلح تھے قافلے سے تقریبا دو لاکھ روپے نقدی اور ایک درجن موبائل سیٹ چھین کر فرار ہو گئے قافلے کی گاڑیوں نے کار کا تعاقب کیا مگر وہ ٹوپی پلازہ پر رکے بغیر چلے گئے اس دوران صوابی پولیس موبائل گاڑی آ گئی جس پر قافلے کے افراد نے لٹنے کا شور مچایا ڈی پی او صوابی ڈی ایس پی اور ضلعی رہنماء مسلم لیگ ن حاجی دلدار خان موقع پر پہنچے لٹنے والوں نے پولیس افسران کو بتایا کہ ہمیں پولیس اہلکاروں نے لوٹ لیا ہم نے ان کی شناخت کی ہے جبکہ ڈی پی او صوابی نے انہیں حلفیہ اقرار کرنے پر زور دیا بعد ازاں لاہور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 382 کے تحت رپورٹ درج کر لی-

متعلقہ عنوان :