پنجاب میں اور سندھ میں آٹے کی فراہمی جلدبہتر ہو جائے گی، وفاقی وزارت خوراک وزراعت

منگل 1 جنوری 2008 12:54

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) وفاقی وزرات خوراک وزراعت نے کہا ہے کہ امن وامان کی حالیہ صورتحال کی وجہ سے آٹے کی فراہمی میں آنے والی مشکلات پر پنجاب اور سندھ میں جلد قابو پالیں گے ، وفاقی وزرات خوراک وزراعت کے ایڈیشنل سیکرٹری شاہد حسن راجہ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر آٹے کی فراہمی میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں کیونکہ ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں تھی ، جبکہ دکانیں اور مارکیٹیں بھی بند تھیں ، لیکن وفاقی وزارت خوراک وزراعت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے بروقت اور موثر اقدامات اٹھائے ہیں ، فلور ملز کو ایڈوانس کوٹہ جاری کیا گیا ہے جبکہ گندم کا کوٹہ بھی بڑھا دیا گیا ہے ، آٹے کی فراہمی کے سنٹر بھی بنائے جارہے ہیں جن سے پنجاب میںآ ٹا سرکاری نرخوں پر عام دستیاب ہوگا جبکہ سندھ بھر میں آئندہ بہتر گھنٹوں میں آٹے کی فراہم میں مشکلات ختم ہو جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :