حکومت سندھ نے فلور ملز کو گندم کی فراہمی 45 ہزار ٹن سے بڑھا کر 60 ہزار ٹن فی ہفتہ کردی

منگل 1 جنوری 2008 12:53

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) آٹے کی طلب کو پورا کرنے کیلئے سندھ حکومت نے فلور ملز کو گندم کی فراہمی 45 ہزار ٹن سے بڑھا کر ساٹھ ہزار ٹن فی ہفتہ کردی ہے جبکہ دو ہفتوں کا کوٹہ بھی ایڈوانس جاری کردیا گیاہے جبکہ پنجاب نے بھی پیر کو فلور ملز کو دوگنا کوٹہ فراہم کیا ہے وفاقی وزارت خوراک وزراعت کے ترجمان نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے آٹے کی طلب ورسد میں فرق آگیا تھا کیونکہ ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں تھی ، دکانیں اور مارکیٹ بند تھیں جبکہ فلور ملز بھی بند کردی گئی تھیں اس صورتحال پر فوری قابو پانے کیلئے سندھ حکومت نے فلور ملز کا کوٹہ 45 ہزار ٹن سے بڑھا کر ساٹھ ہزار ٹن فی ہفتہ کردیا ہے جبکہ دو ہفتوں کا کوٹہ بھی ایڈوانس جاری کردیا ہے ، اسی طرح سے پنجاب حکومت نے گزشتہ روز فلور ملز کو دوگناہ کوٹہ جاری کیا ہے جس سے آٹے کی دستیابی عام ہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :