بے نظیر بھٹو کا قتل عظیم سانحہ ہے‘ ایران

منگل 1 جنوری 2008 12:53

تہران (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) ایران نے پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی المناک موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا قتل عظیم سانحہ ہے ایرانی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ منوچر متکی نے تہران میں پاکستانی سفارتخانے میں رکھی گئی یاداشستی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے- انہوں نے بے نظیر بھٹو کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے جس سے پوری عالمی دنیا کو خطرہ ہے انہو ں نے کہا کہ ایرانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ دکھ میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ بے نظیر کے قتل کا مقصد ملک میں جمہوری عمل کو روکنا ہے کیونکہ بے نظیر ملک میں جمہوریت قائم کرنے کی کوششیں کر رہی تھیں منوچر متکی نے کہا کہ ایران بے نظیر کی شہادت پر پاکستان اور سوگوار اہل خانہ سے تعزیت کیلئے اپنا وفد جلد روانہ کرے گا-

متعلقہ عنوان :