کراچی کے سوا ملک بھر میں نیو ائر نائٹ میں لوگوں کی عدم دلچسپی‘فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق‘4 زخمی ہو گئے

منگل 1 جنوری 2008 12:53

اسلام آباد+ کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث ملک بھر میں کراچی کے سوا نیوائرنائٹ انتہائی سادگی سے منایا گیا کراچی اور لاہور میں بعض مقامات پر نیو ائر نائٹ کو فائرنگ کی گئی کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے- نئے سال کی خوشی میں رات بارہ بجتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا پاکستان چوک اور نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے علی حسن نامی شخص اور 14 سلہ نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ نارتھ کراچی لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں فائرنگ سے بارہ سالہ فیضان اور چالیس سالہ حسینہ بی بی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے لاہور میں سال 2008ء کی آمد کے موقع پر بعض مقامات پر ہوائی فائرنگ کی گئی تاہم بے نظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے شہر میں گہما گہمی نہیں تھی شہر میں نئے سال کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ادھر کوئٹہ اور پشاور میں بھی نئے سال کی آمد کے موقع پر خاص جوش و خروش دیکھنے میں نہیں آیا اور سڑکیں سنسان رہیں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی گزشتہ کے مقابلے میں اس مرتبہ تقریبات اور میوزیکل شوز کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث جڑواں شہروں میں لوگ پر سکون رہے تاہم اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ میں لوگوں کا کافی رش تھا لیکن اس پوش علاقے میں بھی ہلہ گلہ نہیں کیا گیا ملک بھر کے چھوٹے شہروں میں بھی نیو ائر نائٹ انتہائی سادگی سے منائی گئی ملک بھر کے تمام ہوٹلز میں تقریبا بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد منسوخ کر دی گئی تھیں اور میوزیکل شوز کا انعقاد بھی نہیں کیا گیا-

متعلقہ عنوان :