بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کیلئے سال 2007ء نہایت کامیاب ثابت ہوا

منگل 1 جنوری 2008 12:29

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے لئے سال 2007ء نہایت کامیاب ثابت ہوا ‘وہ باکس آفس کے بھی بلا شرکت غیرے بادشاہ بن گئے ۔ کرینہ کپور بالی ووڈ کی اداکاراؤں میں پہلے نمبر پر رہیں ۔ 2007ء میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے نئے اداکاروں میں رنبیر کپور (سانوریا )سب سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئے ۔

(جاری ہے)

شاہ رخ نے دو سپر ہٹ فلموں چکدے انڈیا اور اوم شانتی اوم کے ذریعے باکس آفس پر دھوم مچا دی ۔

اکشے کمار کیلئے بھی یہ سال اچھا رہا انہوں نے نمستے لندن ‘ ہے بی بی‘ بھول بھلیاں او رویلکم جیسی فلموں کی شکل میں ناظرین کو تفریح فراہم کی ۔عامر خان نے فلم تارے زمین پر کے ذریعے ثابت کردیا کہ وہ واقعتا ایک دیانتدار فنکار ہیں ۔ ہیرؤنز میں کرینہ کپور کی فلم جب وی میٹ کے ساتھ دوبارہ سر فہرست رہیں ۔ ودیا ولن کی تین فلمیں گرو‘ ہے بی بی اور بھول بھلیاں بھی ہٹ ثابت ہوئیں ۔

متعلقہ عنوان :