ایک ہزار فلسطینی حاجی مصر میں پھنس گئے
تازہ ترین : 1

ایک ہزار فلسطینی حاجی مصر میں پھنس گئے

غزہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 )حج کی ادائیگی کے بعد واپس غزہ جانے والے ایک ہزار سے زائد فلسطینی حاجی مصر میں پھنس گئے ہیں انہیں مصری سرحدی راستے کے ذریعے غزہ کے سفر سے روک دیا گیا ہے جس کے بعد مشتعل حاجیوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ حاجیوں نے زبردستی ایک عارضی کیمپ کی طرف بھیجے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی۔ اسرائیل کا اصرار ہے کہ حاجی لازمی طور پر اس سرحدی کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی جائیں جو اس کے کنٹرول میں ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حاجیوں کے ذریعے جنگجووٴں کو ہتھیار یا رقوم فراہم نہ کی جاسکیں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2008 - 12:02:27

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :