صدر بش نے حکومت کی کارکردگی کا موازنہ کرنے کے بل پر دستخط کردیئے

منگل 1 جنوری 2008 12:02

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) امریکی صدرجارج ڈبلیو بش نے حکومت کی کارکردگی کا موازنہ کرنے کے لیے عوام اور میڈیا کو مزید وسعت دینے کے بل پر دستخط کردیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت کی کارکردگی کے موازنے کے لیے منظور کیے گئے بل کے تحت ایسا نظام قائم کیاجائے گا جس کے تحت عوام اور میڈیا کو حکومتی اداروں تک باآسانی رسائی حاصل ہو۔

وفاق سے رابطے کے لیے نئی ہاٹ لائن سروس کا بھی آغاز کیا جائے گا جہاں لوگ اپنی شکایات اور اس پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جان سکیں گے۔قانون کی منظوری کے بعد حکومتی اداروں کی جانب سے عوام کے لیے ہر ممکن معلومات کے اجراع کو یقینی بنایا جائے۔امریکی میڈیا نے حکومت کی کارکردگی کے موازنے کے قانون کو خوش آیند قرار دیا ہے۔