پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کا تبادلہ آج ہورہاہے۔

منگل 1 جنوری 2008 11:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) پاکستان اور بھارت آج دو طرفہ سمجھوتے کے تحت جوہری تنصیبات اور اور سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

فہرستوں کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولتوں پر حملہ نہ کرنے کے سمجھوتے کی متعلقہ شقوں کے مطابق ہر سال یکم جنوری کو کیا جاتا ہے۔ اکتیس دسمبر انیس سو اٹھاسی کو پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں نے اس سمجھوتے پر دستخط کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :