قومی اتفاق رائے کی نگراں حکومت قائم کرکے شفاف انتخابات کرائے جائیں، سانحہ راولپنڈی کے تحقیقات معزول ججز سے کروائی جائیں ۔نواز شریف

منگل 1 جنوری 2008 11:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے مطالبہ کیاہے کہ قومی اتفاق رائے کی نگراں حکومت قائم کرکے شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ لاہور میں بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں نواز شریف نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے مسلم لیگ (ق) کو جتوانے کے لئے انتخابات ملتوی اور دھاندلی کرنے کا پروگرام بنایاہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر انہیں بہت دکھ ہواہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے معزول ججز کو بحال کرکے پنڈی سانحے کی تحقیقات ان سے کرائی جائیں ۔ نواز شریف نے کہاکہ انتخابات کے بعد ملکی مفاد میں کسی جماعت سے بھی اقتدار میں شراکت داری کی جاسکتی ہے۔ ایک سوال پر نواز شریف نے کہاکہ بھارت سے امن کی خاطر لاہور بس شروع کی گئی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ امریکی صدر بش فرد واحد صدر مشرف کی حمایت کرنے کے بجائے جمہوریت اور کروڑوں پاکستانیوں کی حمایت کریں۔

متعلقہ عنوان :