کراچی :سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ کے دوران گو لیاں لگنے سے دو افراد جاں بحق ،چار زخمی

منگل 1 جنوری 2008 11:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) کراچی اور لاہور میں میں سال نو کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ کراچی میں فائرنگ کے دوران ‌ گولیاں لگنے سے دو ‌ افرادجاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے ۔ نئے سال کی خوشی میں رات بارہ بجتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلسہ شروع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان چوک اور نارتھ ناظم آبادمیں‌نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنےسے علی حسن اور چودہ سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ نارتھ کراچی ،لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایر یا کے علاقوں‌میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیا ں لگنے سے بارہ سالہ فیضان اور چالیس سالہ حسینہ بی بی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔

لاہور میں سال دو ہزار آٹھ کی آمد کے موقع پر بعض مقامات پر ہوائی فائرنگ کی گئی تاہم بے نظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے شہر میں گہما گہمی نہیں تھی ۔شہر میں نئے سال کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ ادھر کوئٹہ اور پشاور میں بھی نئے سال کی آمد پر کوئی خاص جوش وخروش دیکھنے میں نہیں آیا اور سڑکیں سنسان رہیں ۔

متعلقہ عنوان :