فرانس کے وزیر خارجہ برناٹ کوچز ٕمحترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر تعزیت کے لئے آج پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔۔۔۔ پاکستانی ہم منصب انعام الحق سے ملاقات کریں گے

منگل 1 جنوری 2008 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) فرانس کےوزیر خارجہ برناٹ کوچز پاکستان کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ہیں۔برناٹ کوچز اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران وزیر خارجہ انعام الحق سے ملاقات کریں گے اور ان سے پیپلزپارٹی کی شہیدچیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی شہادت پر تعزیت کریں گے۔

(جاری ہے)

صدر پرویز مشرف اور نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو سے بھی انکی ملاقات متوقع ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں صدر نکولس سرکوزی کے آئندہ دورہ پاکستان کی تفصیلات بھی طے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :