کینیا میں صدارتی انتخابات کے بعد تشدد کے واقعات۔۔۔۔ ہلاک ہونے والوں کی تعدادایک سوپچیاسی ہو گئی

منگل 1 جنوری 2008 11:10

کینیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) کینیا میں صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے پر تشدد واقعات کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعدادایک سوپچیاسی ہو گئ ہے جبکہ امریکہ اور برطانیہ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ و معاملات کو افہام تفہیم سے حل کریں ۔

(جاری ہے)

کینیا میں‌گزشتہ ہفتے الیکشن بورڈ کی جانب سے انتخابات میں صدر موائی کیباکی کی کامیابی کے اعلان کے بعد فسادات شروع ہو ئے تھے جس کے بعد کسومو شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ حکام نے فسادات کے دوران ایک سو پچیاسی افراد کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :