شمالی کوریا نے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود جوہری ہتھیاروں سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم نہیں‌کیں، پیانگ یانگ کو معاہدے پر عمل کرنا چاہیئے۔ ترجمان وہائٹ ہاؤس

منگل 1 جنوری 2008 11:10

سیوئل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود جوہری ہتھیاروں سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم نہیں‌کی ہیں ۔

(جاری ہے)

ریاست ٹیکساس کے شہر کرافورڈ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے وائٹ ہاؤس کے ترجمان اسکاٹ اسٹینزل نے کہاکہ شمالی کوریا کو معاہدے پر پیش رفت کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے بدلے خوراک کے معاہدے کے تحت شمالی کوریا کو سال کے اختتام تک جوہری ہتھیاروں سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کرنی تھیں جو پیانگ یانگ نے ابھی تک فراہم نہیں کیں ۔