ملکی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان ، کے ایس سی ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزار پانچ سو کی سطح پر آگیا

منگل 1 جنوری 2008 11:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء)کراچی سٹاک ایکسچینج میں‌آج بھی شدید مندی رہی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چار سو ٴآٹھ پوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار چھ سو چھیاسٹھ پر بند ہوا۔ آج کاروبار کا آغاز پانچ سو سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد ہوا اور تمام سیکٹرز کی کمپنیاں‌اپنے نچلے بریکر پر کھلیں‌اور مسلسل سیلنگ پریشر دیکھاگیا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کو تیرہ ہزار پانچ سو کی سطح‌پر سپورٹ ملی اور نچلی سطح‌پر خریداری آنے سے مارکیٹ میں‌دو سو پوائنٹس کی ریکوری دیکھی گئی اور انوسٹرز کو اپنی پوزیشن کلئیر کرنے کا بھی موقع ملا۔ آج بھی ڈی جی خاں‌سیمنٹ، عارف حبیب سیکیورٹیز، جے او وی سے سمیت متعدد کمپنیوں‌کے شئیرز کو اختتام تک نچلی سطح‌کے بریکر لگے رہے ۔ آج مارکیٹ میں‌بتیس کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا جوگذشتہ روز کے مقابلے میں‌پچیس کروڑ شئیر زائد ہے ۔ آج مارکیٹ میں‌سب سے زیادھ کاروبار سات کروڑ گیارہ لاکھ شئیرز ٹی آرجی پاکستان کے شئیر میں‌ہوا اور یہ والیم لیڈر رہا جبکہ اس کی قیمت میں‌پندرہ پیسے کی کمی ہوئی ۔