شبانہ اعظمی فلم میں بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کریں گی

منگل 1 جنوری 2008 11:07

شبانہ اعظمی فلم میں بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کریں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) شبانہ اعظمی فلم میں بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کریں گی نئی دہلی:بھارت کی معروف اداکارہ اور سیاست دان شبانہ اعظمی برطانوی نژ اد پاکستانی ادیب اور ہدایت کار طارق علی کی فلم میں بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

طارق علی نے اپنے ایک کھیل the leapord and the fox کے مسودے پر نظرثانی کی ہے جس میں بے نظیر بھٹو کے والد زوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری اور پھانسی کی منظر کشی کی گئی تھی۔

بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد طارق علی نے بے نظیر بھٹو کی زندگی کو بھی شامل کر لیا ہے اور اس کردار کے لیے شبانہ اعظمی کا انتخاب کیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ شبانہ اعظمی نے بے نظیر بھٹو کے انداز گفتگو اور ان کے بالوں کے انداز کی نقل کی تیاری کر لی ہے اور وہ اپنی زندگی کا بے نظیر کردار اد ا کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔
شبانہ اعظمی فلم میں بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کریں گی

متعلقہ عنوان :