بابری مسجد کی شہادت کے بارے میں تحقیقاتی کمیشن پندرہ برس گزرنے کے باوجود رپورٹ مکمل نہ کرسکا، بھارتی حکومت نے مزید دوماہ کی مہلت دے دی

منگل 1 جنوری 2008 11:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) بھارتی حکومت نے لائبرہان کمیشن کو بابری مسجد کی شہادت کی تحقیقات مکمل کرنے کے لئے مزید دوماہ کی مہلت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن سولہ دسمبر انیس سو بیانوے میں‌تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے بارے میں رپورٹ مرتب کرنے کے لئے قائم کیا گیا تھا لیکن پندرہ برس گزرنے اور سات کروڑ بیس لاکھ روپے خرچ کرنے کے باجود ابھی تک رپورٹ مرتب نہیں کی جاسکی ہے ۔ بھارتی حکومت نے تینتالیسویں مرتبہ کمیشن کے قیام میں انتیس فروری تک تو سیع کی ہے۔

متعلقہ عنوان :