بھارتی ریاست اترپردیش میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے

منگل 1 جنوری 2008 11:05

آسام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جنوری 2008ء) بھارت کی ریاست اترپردیش میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے رام پور شہر میں واقع سی آر پی ایف کے کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پانچ سیکیورٹی اہلکار اور دو شہری مارے گئے ۔گذشتہ ماہ اترپردیش میں فائرنگےکے مختلف واقعات اور بم دھماکوں میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔