مولانا حسن جان ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، مشتعل افراد نے شیر پاؤ اور اکرم خان درانی کو نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا،وزیراعلیٰ سرحد پر بعض مشتعل افراد کا پتھراؤ، پولیس اہلکاروں نے حصار میں لیکر نکال دیا ، کشیدہ صورت حال کے باعث متعدد اہم شخصیات نماز جنازہ کی ادائیگی سے محروم رہیں۔تفصیلی خبر
اتوار 16 ستمبر 2007 13:15
(جاری ہے)
نماز جنازہ میں شرکت کے لئے اسٹیڈیم میں ہزاروں افرا د اندر اور باہرموجو دتھے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ جب پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں پہنچے تو لوگ مشتعل ہو گئے اور شدید نعرے بازی شروع کردی ،پولیس نے وزیر داخلہ کو گھیرے میں لے لیا۔ان کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔وہ نماز جنازہ میں شرکت کئے بغیر ہی واپس چلے گئے۔ مشتعل افراد نے ان کی اسٹیڈیم میں موجودگی کے شبہ میں اطراف میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔اس موقع پر منتظمین کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کوئی سرکاری اہلکار میدان میں موجود نہیں تاہم مجمع کو کنٹرول کرنا مشکل نظر آرہا تھا۔ مشتعل مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سرحد اکرم خان درانی پر بھی پتھراوٴ کیا اور نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔ کشیدہ صورتحال کے باعث متعدد اہم شخصیات نماز جنازہ میں شر کت نہیں کر سکیں جبکہ نماز جنازہ ایک طرف ادا کئے جانے سے ہزاروں افراد بھی شرکت سے محروم رہے اور صر ف میت کے قریب موجود لوگوں نے نماز جنازہ کی ادئیگی کی۔ اس صورتحال کے باعث نماز جنازہ کی ادائیگی میں تاخیرہوئی۔ مولانا حسن جان پشاور کی سب سے بڑی مسجد ،مسجد درویش کے خطیب بھی تھے۔ وہ گزشتہ روز یہاں ایک نکاح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیرباغ گئے تھے۔ افطاری کے وقت مولانا جب نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد جا رہے تھے تو نامعلوم کار سواروں نے انہیں گاڑی سے نکال کر اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.