راؤ سکندر اقبال کو صدر بنائے جانے کی تجویز زیر غور نہیں، چوہدری شجاعت ،نواز شریف کی پرواز منسوخ بھی کی جا سکتی ہے، پیپلز پارٹی والے ایک طرف فوج کیخلاف بات کرتے ہیں تو دوسری طرف فوج سے بات چیت کا بھی مطالبہ ہے، پاکستان مسلم لیگ کے صدر کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 7 ستمبر 2007 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2007ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال کو صدر بنانے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ نواز شریف کی فلائٹ کینسل بھی کی جا سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی والے ایک طرف فوج کیخلاف بتا کرتے ہیں اور دوسری طرف ان کا مطالبہ ہے کہ وہ بات چیت بھی فوج سے ہی کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعے کے روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو پیپلز پارٹی واے فوج کیخلاف بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ان کا مطالبہ ہے کہ وہ بات چیت بھی فوج سے ہی کریں گے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر تیسری بار وزیراعظم بننے پر پابندی سے پیپلز پارٹی کو اختلاف تھا تو چار سال میں اسے پارلیمنٹ میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں نواز شریف فلائیٹ کینسل بھی کی جا سکتی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے وزیر دفاع راؤسکندر کو صدر بنانے کے حوالے سے خبروں کی تردید کی اور کہا کہ راؤ سکندر اقبال کو صدر بنانے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں۔