Live Updates

شیر افگن نیازی نے بھی عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دیا

جمعرات 14 جون 2007 17:58

شیر افگن نیازی نے بھی عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار14 جون 2007) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف نااہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دیا اور موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ کی بچی کا ناجائز باپ ہے، عمران خان نے اس کا اعتراف بھی کیاہے وہ قومی اسمبلی کا ممبر نہیں بن سکتا۔

جمعرات کے روز پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی نے عمران خان کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ایک ریفرنس داخل کیا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان غیر اخلاقی حرکت میں ملوث ہے وہ سیتا وائٹ کی بچی کا ناجائز باپ ہے اس لئے پاکستان کے آئین کے مطابق وہ قومی اسمبلی کا ممبر نہیں بن سکتا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے کہا کہ 1992ء میں سیتا وائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اس کی بچی کا باپ ہے اور یہ بچی شادی کے بغیر پیدا ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لاس اینجلسکی ایک عدالت نے بھی یہ فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان سیتا وائٹ کی بچی شیربان کا باپ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2004ء میں عمران خان نے کراچی میں پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا تھا جس میں ان کی بیوی جمائما بھی موجود تھی کہ وہ واقعی اس بچی کا باپ ہے اور اس کی کفالت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 1992ء کو ہوا تھا عمران خان اس کے بعد اسمبلی کے ممبر بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 1971ء کے انتخابات کے جو قواعد ہیں اس کے مطابق عمران خان عوامی نمائندہ نہیں بن سکتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات