ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قومی اتفاق رائے سے حکومت قائم کر کے صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں ۔ پیپلز پارٹی ۔۔یحییٰ خان کے ایکشن ری پلے کے خواب دیکھنے والوں کو کبھی تعبیر نہیں ملے گی چیف جسٹس آج کراچی میں لاہور سے بڑا استقبال ہو گا آج ہونے والے سرکاری جلسوں سے قومی خزانے کو ایک ارب کی پھکی لگے گی جبکہ معیشت کو ساڑھے تین ارب کا نقصان ہو گا صدر مشرف برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے انجام سے سبق سیکھیں ڈاکٹر بابر اعوان کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2007 19:36

اسلام آباد ) اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار11 مئی2007(پاکستان پیپلز پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قومی اتفاق رائے سے وسیع البنیاد حکومت قائم کر کے آزاد الیکشن کمشنر کی زیر نگرانی میں صاف و شفاف انتخابات نہ منعقد کرائے گئے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، یحییٰ خان کے ایکشن ری پلے کے خواب دیکھنے والوں کو کبھی تعبیر نہیں ملے گی، چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا آج کراچی میں لاہور سے بڑا استقبال ہو گاایک شخص کے جلسوں کے شوق کو پورا کرنے کیلئے قومی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا جا رہا ہے، آج وفاقی دارالحکومت اور کراچی میں ہونے والے سرکاری جلسوں سے قومی خزانے کو ایک ارب کی پھکی لگے گی جبکہ صوبہ سندھ پنجاب اور اسلام آباد میں ا ٓج منعقد ہونے والے سرکاری جلسوں میں ملکی معیشت کو ساڑھے تین ارب کا نقصان ہو گا، صدر مشرف برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے انجام سے سبق سیکھیں اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف نہ دھکیلیں، سپریم کورٹ آف پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شاہراہ دستور پر آج ہونے والی سرکاری ریلی میں دستور کی دھجیاں بکھرنے سے روکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری خزانہ سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نذیر ڈھوکی اور کیپٹن واصف بھی موجود تھے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث ملک پے درپے بحرانوں میں گھر چکا ہے فرد واحد تمام اداروں کی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے قومی وسائل کو لگایا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کے عوام 57فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں چیف جسٹس آف پاکستان آج طے شدہ پروگرام کے مطابق کراچی جا رہے ہیں تاکہ وہاں کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کر سکیں مگرحکومت فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور حکمرانوں نے اس کا توڑ کرنے کیلئے اسلام آباد اور کراچی میں سرکاری جلسے رکھے ہیں اور ان جلسوں پر ایک ارب روپے کے اخراجات آئیں گے جو قومی خزانے کو پھکی پڑے گی جبکہ مجموعی طور پرمتحدہ قومی موو منٹ اورپاکستان مسلم لیگ ) ق( کی ان سرکاری ریلیوں سے ملکی معیشیت کو ساڑھے تین ارب کا نقصان ہو گاانھوں نے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کے دو ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اسی طرح دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور چیف جسٹس کے استقبال کیلئے آنے والے وکلاء کو سکھر  شکار پور خیر پور لاڑکانہنوابشاہ میر پور خاص حیدر آباد اور دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں راستے میں ہی گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے آج اگر کراچی میں کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی حکمران برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے انجام سے سبق سیکھیں پاکستانی عوام ان سے تنگ آ چکے ہیں لوگوں نے آمروں کو مسترد کر دیا ہے اسی وجہ سے حکومت انتخابات سے فرار حاصل کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے حتیٰ کہ فوجی حکمرانوں کے حامی سیاستدانوں نے بھی پیشگوئی کر دی ہے کے ملک مارشل لاء کی طرف بڑھ رہا ہے مگر ہم خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ایسا کیا گیا تو ہم پارلیمنٹ عدالت سڑکوں گلی محلوں اور ہر چوراہے پر احتجاج کر یں گے ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے آج وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے سرکاری جلسہ کیلئے پنجاب پولیس کے 15ہزار ملازمین جن میں مختلف ملیشیا کے اہلکار بھی شامل ہوں گے کو تعینات کیا ہے جبکہ 4500ہزار خفیہ اداروں کے اہلکار بھی یہاں سادہ کپڑوں میں موجود ہوں گے اورپنجاب اور جڑواں شہروں میں ٹرانسپور ٹ کو پکڑ کر بند کر دیا گیاہے جبکہ شاہراہ دستور کے سامنے کنڈیاں لگا کر بجلی دن دیہاڑے بجلی چوری کی جا رہی ہے اسی طرح آج صوبہ پنجاب میں ڈاکوؤں قاتلوں چوروں اور مجرم پیشہ افراد کو اپنی کارروائیاں کرنے کی کھلی چھٹی ہو گی انھوں نے کہا کہ وزار ت تعلیم وزارت سماجی بہبور اور وزارت صحت سمیت کئی وزارتوں نے ڈائریکٹو جاری کئے ہیں جن میں ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ آج چار بجے کے بعد جلسہ گاہ میں پہنچیں ان کی حاضری یہاں ہی لگے گی انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سرکاری لیگ یا مختلف پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے یہ سب اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں مگر یہ یاد رکھیں کے اب ان کی کشتی ڈوبنے والی ہے۔