حکومت پاکستان آئندہ چند روز میں چوتھی بندرگاہ کی تعمیر کرنے کا باقاعدہ اعلان کرے گی‘بابر خان غوری

بدھ 3 جنوری 2007 22:44

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) حکومت پاکستان نے ملک میں کارگو کا حجم بڑھانے کے لئے چوتھی بندرگاہ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس بات کا انکشاف جہاز رانی و بندرگاہوں کے وفاقی وزیر بابر خان غوری نے متحدہ عرب امارات سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار گلف نیوز کو ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چوتھی بندرگاہ کی تعمیر کے لئے حکومت آئندہ چند ماہ میں باقاعدہ اعلان کرے گی۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس بارے میں جگہ کے تعین کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اس بندرگاہ کی تعمیر کا کام 2008ء میں شروع کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے گہرے پانی کے سمندر کی بندرگاہ کو چلانے کے لئے ڈی پی ورلڈ اور شارجہ گلف ٹینر سمیت 9 بڑی کمپنیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے تاہم بابر خان غوری نے بندرگاہوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے پاکستان کو ضرورت سرمایہ کاری بارے تفصیلات نہیں بتائیں ۔

متعلقہ عنوان :