چینی حکام نے اولمپک مشعل کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماوٴنٹ ایوریسٹ پر لے جانے کا اعلان کردیا

بدھ 3 جنوری 2007 21:13

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) چینی حکام نے2008ء کے اولمپک کھیلوں کی تیاریوں کا آغاز کرنے کے لیے اولمپک مشعل کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماوٴنٹ ایوریسٹ پر لے جانے کا اعلان کردیا ہے۔2008ء کے اولمپک کھیل چین کے شہر بیجنگ میں منعقد ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کھیلوں سے پہلے مشعل کو دو دفعہ ماوٴنٹ ایوریسٹ کی چوٹی پر لے جایا جائے گا کیونکہ2008ء میں مشعل کے باقاعدہ عالمی چکر سے پہلے 2007ء میں اس سفر کی مشق بھی کی جائے گی جسے پوری دنیا میں ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔

بیجنگ اولمپکس کے منتظم لیو جِنگ مِن کا کہنا ہے کہ ’مشعل کو اس طرح سے تیار کیا جائے گا کہ وہ اتنی بلندی پر بھی جلتی رہے‘۔اولمپک مشعل کا ماوٴنٹ ایوریسٹ کا سفر جنوب میں نیپال سے شروع ہو کر شمال میں تبت میں اختتام پذیر ہو گا۔اگست 2008ء کے اولمپک کھیلوں کی مشعل کے عالمی چکر کے شیڈول کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔ شیڈول پر عمل درآمد سے پہلے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی طرف سے اس کی منظوری لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :