گوجرانوالہ ،گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون اور بچی سمیت ایک ہی گھر کے پانچ افراد جھلس گئے

بدھ 3 جنوری 2007 21:07

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) ستراہ نامی گاؤں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون اور بچی سمیت ایک ہی گھر کے پانچ افراد جھلس گئے جن کو انتہائی تشویشناک حالت کے پیش نظر سول ہسپتال گوجرانوالہ سے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ستراہ نامی گاؤں کے رہائشی اختر کے گھر میں اس وقت گیس سلنڈر پھٹ پڑا جب اس کے بچے تین سالہ سپنا ، پانچ سالہ طلحہ ، نو سالہ خبیب ، اٹھارہ سالہ رفاقت اور چھبیس سالہ زاہدہ کمرے میں موجود تھے گیس سلنڈر کے پھٹنے سے پانچوں افراد آگ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گئے ان کو سول ہسپتال گوجرانوالہ لایا گیا جہاں ان کو فوری طبی امداد دیکر لاہور ریفر کر دیا گیا ہے تھانہ ستراہ پولیس نے اس واقع سے لا علمی کا اظہار کیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق پانچوں کی حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :