یو اے ای میں اس سال ہوٹل انڈسٹری عروج پر رہے گی، گلف نیوز کی رپورٹ

بدھ 3 جنوری 2007 21:06

بئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء )سال2007 کے دوران متحدہ عرب امارات میں ہوٹل انڈسٹری کا کاروبار اپنے عروج پر برقراررہے گا۔یہ بات متحدہ عرب امارات کے انگریزی اخبار گلف نیوز میں ایک سروے رپورٹ میں کہی گئی۔اخبار کے مطابق سال 2007 کے دوران متحدہ عرب امارات میں ہوٹل کے کاروبار میںRoom Occupancy کی شرح80 فی صد سے اوپر برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوری سے نومبر2006 کے دوران دبئی میں ،اوکیوپینسی کی شرح84.9 فی صد رہی جبکہ سال2005 کے دوران یہ شرح86.6 فی صد رہی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال2006 کے دوران ہوٹل کمروں کی بکنگ کی قیمت میں18.3 فی صد اضافہ ہوا ہے اور یہ اوسطً201 ڈالر سے بڑھ کر238 ڈالر تک پہنچ گیا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے درالحکومت ابو ظہبی میںoccupancy کی شرح گذشتہ سال کے مقابلے میں کمی کے بعد80.5 فی صد رہی جبکہ2005 کے دوران یہ شرح83.10 فی صد رہی تھی۔