اٹک .. قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں نے” بل فائٹنگ “کرکے پانچ افراد کی جان لے لی .. درجنوں کو زخمی

بدھ 3 جنوری 2007 21:06

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) عیدالاضحی کے موقع پر تین روز کے دوران قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں نے” بل فائٹنگ “کرکے پانچ افراد کی جان لے لی جبکہ درجنوں کو زخمی کرکے ہسپتالوں میں پہنچادیاقربانی کے درجنوں جانورذبح کرنے کے وقت رسیاں تڑاکر بھاگ نکلے جن کو گھروں سے کافی دور فاصلوں پر ،تگ و دو کے بعد پکڑ کر اسی مقام پر ذبح کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق عید قرباں کے موقع پرقربانی کیلئے لائے گئے زور آور جانوروں نے جن کی چھٹی حس کافی تیز ہوتی ہے چھریاں دیکھ کر صورت حال بھانپتے ہوئے رسیاں تڑاکر بھاگ نکلے اور اسی بھاگ دوڑکے دوران سپین شہر میڈرڈ میں ہونے والے سالانہ کھیل” بل فائٹنگ “کی یاد تازہ کرتے ہوئے بھاگنے کے دوران ضلع کی چھ تحصیلوں میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں پانچ افراد کی جان لے لی جبکہ درجنوں کو بپھرے ہوئے جانوروں کی زوردار ٹکر لگنے سے کئی لوگ اپنی ہڈیاں تڑواکر چارپائیوں پر پڑگئے ،بھاگنے والے ان جانوروں نے کئی لوگوں کو اپنے سینگوں پر اٹھا کر کئی فٹ دور اچھال دیا جس سے یہ لوگ شدید زخمی ہوگئے اور ہر طرف بیلوں کے بھاگنے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں ،بھاگنے والے کئی جانوروں کو بڑی مشکل سے اپنے گھروں سے دور پکڑے جانے والے مقامات پر ہی ذبح کردیاگیا اور ذبح کرنے کے بعد ریڑھوں اور ٹرالیوں پر لاد کرگھروں میں لایاگیا ،عید سے ایک روز قبل شام کو اٹک کی معروف منڈی مویشیاں میں ایک بہت ہی طاقتور بیل بھاگ نکلا جس نے کئی افراد کو زخمی کرنے کے علاوہ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جن میں سے بعض گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔

متعلقہ عنوان :