ساؤتھ افریقہ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نگرانی کی جائیگی

بدھ 3 جنوری 2007 18:13

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ساؤتھ افریقہ اور پاکستانی ٹیم کے مابین میچوں کے دوران کھلاڑیوں پرنظر رکھنے کیلئے ایک اہم ادارے کے فرد کو فرائض سونپ دئیے گئے ہیں جو مستقل ٹیم کیساتھ ساتھ رہے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کی سر زمین جو اء کیلئے مشہور ہے ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی پر بکیوں کیساتھ روابط کی کوئی اطلاع نہ ہے لیکن حفظ ماتقدم کے طور پر کھلاڑیوں کی حرکات و سکنات پرکڑی نظر رکھی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :