43سالہ امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

بدھ 3 جنوری 2007 18:11

رستم(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) امریکی دوشیزاؤں کی پاکستانی نوجوانوں سے نیٹ شادی کاسلسلہ جاری  حال ہی میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کی43سالہ خاتون نے رستم کے نوجوان سے شادی کرکے اسلام قبول کرلیا تفصیلات کے مطابق نوجوان محمدطفیل سے گزشتہ تیرہ ماہ سے انٹرنیٹ دوستی کا سلسلہ چارہا تھا اس دوران محمدطفل نے انہیں اسلامی تعلیمات اور پختون کلچر کے متعلق بہت معلومات بھی دی اور پاکستان آنے کی دعوت بھی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے عید سے قبل پاکستان آٰکر محمد طفیل کے گھر مستقل رہائش اختیارکی اور اسلام کو قبول کرتے ہوئے باقاعدہ شریعت محمدی کے مطابق نکاح کرکے اسلامی نام عائشہ رکھ لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :