نیپال میں شدید سردی سے 11افراد ہلاک ‘ سینکڑوں متاثر

بدھ 3 جنوری 2007 16:59

کھٹمنڈو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) نیپال میں شدید سردی کے باعث گیارہ افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں متاثر ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیپال میں گذشتہ ایک ہفتے میں شدید سردی کے باعث گیارہ افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں متاثر ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ ادھر شدید سردی سے درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ہے۔جبکہ دارالحکومت کھٹمنڈو میں شدید دھند کی وجہ سے تمام فلائٹیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :