سری لنکا ‘تامل ٹائیگرز کے ٹھکانے پرایک مرتبہ پھر بمباری

بدھ 3 جنوری 2007 16:59

کولمبو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) سری لنکا کے لڑاکاطیاروں نے ایک مرتبہ پھر تامل ٹائیگرز کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے۔سری لنکن وزارت دفاع کے مطابق تازہ حملے میں تامل ٹائیگرز کے اسلحہ ڈپو کر نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کی جانے والی بمباری میں 15 شہری ہلاک ہو گئے تھے،تاہم سری لنکن وزارت دفاع نے شہر یوں کو نشانہ بنائے جانے کی تردید کی ہے۔سری لنکا میں 1972 سے جاری علیحدگی کی تحریک میں تشدد کے دوران 60 ہزارافراد مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :