اغواء کا خطرہ‘ فلسطینی حکام نے یورپی اور امریکی شہریوں کو غزہ چھوڑنے کی ہدایت کردی

بدھ 3 جنوری 2007 16:59

غزہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) فلسطینی حکام نے اغواء کے خطرے کے پیش نظر یورپی اور امریکی شہریوں کوغزہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ہدایات غیر ملکی خبر رساں ادارے کے فوٹو گرافرکو غزہ سے اغواء کئے جانے کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

فوٹو گرافر کے بارے میں تاحال علم نہیں ہو سکا ہے اور نہ کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔خبررساں ادارے نے ایک اور سیکورٹی ذرائع سے بتایا ہے کہ یہ ہدایات اقوام متحدہ کی ریلف ایجنسی کو جاری کی جانے والی ہدایات کا حصہ ہیں،تاہم ریلف ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کا اپنے غیر ملکی کارکنوں کو غزہ سے نکالنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔