امریکی صدر بش آئندہ ہفتے عراق سے متعلق نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے

بدھ 3 جنوری 2007 16:59

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) امریکی صدر جارج ڈبلیو بش آئندہ ہفتے عراق سے متعلق اپنی نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر بش آئندہ ہفتے قوم سے خطاب میں عراق کے حوالے سے اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹی وی کے مطابق صدر بش نے عراق کے حوالے سے کسی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم امید کی جارہی ہے کہ عراق میں فوج کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق صدر بش عراق کے حوالے سے حتمی حکمت عملی وضح کررہے ہیں اور ان کا منصوبہ ایک واضح شکل اختیار کررہا ہے۔ادھر امریکہ کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے ترجمان گورڈن جان ڈروے نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ صدر بش عراق میں 20 ہزار مغربی فوج بھیجنے کے منصوبے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :