پشاور‘ نواحی علاقہ کے سینکڑوں مظاہرین کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 3 جنوری 2007 16:19

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) پشاور کے نواحی علاقہ شیخ محمدی کے سینکڑوں ڈنڈا بردارعوام نے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کیخلاف شیخ محمدی گرڈ سٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی قیادت مقامی کونسلر منصور خان کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین صبح نو بجے ہاتھوں میں ڈنڈے لئے شیخ محمدی گرڈ سٹیشن کے سامنے جمع ہو گئے اور بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور مقامی واپڈا اہلکاروں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔بعد ازاں مقامی پولیس اور واپڈا کے اہلکار مظاہرین میں سے کچھ عمائدین کو قریب واقع سیفن کے علاقہ میں لے گئے اور مقامی ایس ڈی او سے مذاکرات کئے جنھوں نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ لوڈ شیڈنگ کم کی جائیگی جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔