چینی کی قیمت کا تنازع،شوگر ملوں نے کرشنگ بند کردی

بدھ 3 جنوری 2007 16:19

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) سندھ اور پنجاب کی شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ بند کر دی ہے اور دونوں صوبوں میں غیرمعینہ مدت کے لیے ملیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

شوگر ملز ایسو سی ایشن پنجاب زون کے چےئرمین چوہدری ذکا اشرف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرشنگ سیز ن شروع کرتے ہوئے حکومت سے معاہدہ ہو اتھا کہ مارکیٹ میں ریٹیل قیمت چینی34 روپے برقرار رہے گی جبکہ ایکس ملز ریٹ31 اور32 روپے کلو ہو گالیکن حکومت نے معاہدے کے برعکس چینی کی قیمت کم کردی ہے۔

ذکا اشرف نے مزید کہا کہ پنجاب میں40 ملو ں نے عید کی تعطیلا ت کے بعد2 جنوری سے کرشنگ کا آغاز کرناتھا لیکن سندھ میں ملیں بند ہونے پر پنجاب کی ملوں نے بھی ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکز ی چےئرمین شنید قریشی اور سندھ ایسو سی ایشن کے چےئرمین اسلم فاروق نے وفاقی سیکرٹری اسماعیل قریشی سے ملاقات میں انہیں صورتحال سے آگا ہ کر دیا تھا کہ موجودہ حالات میں کرشنگ سیزن جاری نہیں رکھا جا سکتا۔