کراچی اسٹاک ایکسچینج ،100انڈیکس26 پوائنٹس اضافے سے 10066 پر بند

بدھ 3 جنوری 2007 16:19

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) بدھ کو کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری حجم گذشتہ تقریباً ساڑھے چار سال کا کم ترین،2کروڑ65 لاکھ شیئرز رہا۔عیدالاضحی کے بعد اور نئے سال کے پہلے کاروباری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100 انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز8 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا مگر بعد میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے انڈیکس منفی زون میں چلاگیا۔

(جاری ہے)

لیکن مالیاتی اداروں کی جانب سے خریداری نے مارکیٹ کو سپورٹ فراہم کیا جس نے انڈیکس کو مارکیٹ کا اختتام تک مثبت زون میں برقرار رکھا ، کے ایس ای100 انڈیکس26 پوائنٹس اضافے کے بعد10066 پر بند ہوا۔ سودوں کے اعتبار سے سب سے زیادہ کام او جی ڈی سی ایل کے شیئرز امیں ہوا35 پیسے اضافے کے ساتھ115 روپے پانچ پیسے پر بند ہوا۔ دیگرنمایاں کمپنیوں میں پائنیر سیمنٹ5 پیسے اضافے کے ساتھ22 روپے35 پیسے جبکہ نیشنل بینک25 پیسے کمی کے بعد224 روپے پر بند ہوا۔ آج کاروباری حجم2 کروڑ65 لاکھ شیئرز کے ساتھ گذشتہ چار سال پانچ ماہ کا کم ترین رہا اس سے پہلے دو اگست2002 میں کاروباری حجم1 کروڑ68 لاکھ شیئرز کا ہوا تھا۔کے ایس ای تھرٹی انڈیکس28پوائنٹس اضافے کے بعد12 ہزار5 سو50پر بند ہوا۔