عراق‘ رمادی سے23 مشتبہ القاعدہ رکن گرفتار

بدھ 3 جنوری 2007 16:19

بغداد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) عراق میں امریکی فو ج نے رمادی سے القاعدہ سے تعلق کے الزام میں 23 مشتبہ افراد کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بدھ کے روز امریکی فوج کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ گرفتاریا ں الانبار صوبے کے شہر رمادی میں چھاپوں کے دوران عمل میں لائی گئیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار ہو نے والوں میں سے ایک شخص فرار ہو نے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے زخمی بھیہوا ۔

متعلقہ عنوان :