قادیانی لڑکی نے اسلام قبول کرکے جمالی گاؤں کے طارق بلوچ سے شادی کرلی

بدھ 3 جنوری 2007 15:54

چنیوٹ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 )8ماہ قبل غائب ہو نیوالی قادیانی خاندان کی جواں سال دو شیزہ حانیہ خلیل نے قاریانیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کر لیا اور ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی مسلمان نوجوان طارق بلوچ سے شادی کرلی ۔حانیہ خلیل کی بازیابی کی باز گشت ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ تک سنی گئی ۔اسکی برآمد ئی کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومتو ں نے بھی بہت اصرار کیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے ڈی پی او جھنگ امجد جاوید سلیمی کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ اگر حانیہ خلیل کو برآمد نہ کیاگیا اورعدالت میں پیش نہ کیاگیا تو پھر وہ اسکے ذمہ دار ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق محلہ نصیر آباد چناب نگر کے رہائشی قادیانی خلیل احمد کی جواں سال بیٹی حانیہ خلیل آٹھ ماہ قبل گھر سے اچانک غائبل ہو گئی اور موضع احمد نگر سے سرگودھا کے ایک سید خاندان کے پاس پہنچ گئی لیکن حانیہ خلیل وہاں سے ایک رات غائب ہو گئی حانیہ خلیل کے اغوا ء کا مقدمہ تھانہ چناب نگر میں درج کر ا کر متعدد نو جوانوں کو شامل تفتیش کیا گیا لیکن حانیہ خلیل کا دور تک پتہ نہ چل سکا اس واقعہ سے علاقے کی پولیس اس کی تلاش میں رات دن سرگرداں رہی لیکن حانیہ خلیل نہ مل سکی چند روز قبل تھانہ چناب نگر پولیس کوسراغ ملا تو پولیس جب سابق وزیر اعظم ظفر اللہ خان جمالی کے علاقے مراد جمالی گئی تو حانیہ خلیل نے اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمان نو جوان طارق ولد شہباز بلوچ سے شادی کر لی تھی اور اس نے بعد پولیس کے ساتھ آنے سے انکار کر دیا اس طرح حانیہ خلیل کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہو گیا ۔