چیچہ وطنی‘ نماز عید کے بیشتر اجتماعات میں صدام حسین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی

بدھ 3 جنوری 2007 15:37

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) نماز عیدکے بیشتر اجتماعات میں پھانسی کی سزا پانیوالے سابق عراقی صدر کیلئے دعائے مغفرت کی گئی،علما کرام نے صدام حسین کوعید الاضحی کے روز پھانسی دئیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق عراقی صدر کیخلاف مقدمہ کی سماعت آزادانہ اور منصفانہ ماحول میں نہیں ہوئی ، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے عراق میں بدترین پسپائی کے بعد وہاں سے نکلنے کیلئے صدام حسین کا عدالتی قتل کرایا ، مذہبی تہوار کے موقع پر عجلت میں صدام حسین کی پھانسی نہ صرف فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش ہے بلکہ اس سے پوری امت مسلمہ کوپیغام دیا گیا کہ امریکہ کو چیلنج کرنیوالوں کا یہی انجام ہوتا ہے ،اس موقع پر صدام حسین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :