حافظ آباد میں لو میرج کرنیوالے میاں بیوی قتل ،نعش جلا دی گئیں

بدھ 3 جنوری 2007 15:37

حافظ آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) حافظ آباد کے نواحی گاؤں چک صابو میں لو میرج کرنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد نعشوں کو آگ لگا دی ملزم فرار ہوگیا ۔پولیس تھانہ پنڈی بھٹیاں نے مقدمہ درج کرلیا ۔مقتو لین 4بچوں کے والدین تھے ۔تفصیلات کے مطابق گو گیرہ ضلع اوکاڑہ کے رہائشی ظہور احمد کھرل نے کچھ عرصہ قبل نسیم بی بی کے ساتھ لو میرج کی ۔

(جاری ہے)

جس سے 2بیٹیاں اور 2بیٹے پیدا ہوئے ۔عید کی رات ڈیرہ مو یشیاں حاجی نذیر محمد ڈیرہ پیر کا مل شاہ چک صابو علاقہ تھانہ پنڈی بھٹیاں میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم ملزم نے فائر نگ کرکے دونو ں میاں بیوی کو ہلاک کردیا اور بعد ازاں بھوسہ پھینک کر نعشوں کو آگ لگا دی جس سے نعشیں بری طرح جھلس گئیں ۔پولس تھانہ پنڈی بھٹیاں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :